منافع خور سرگرم،دالیں 12 روپے فی کلو مقرر

منگل 7 مئی 2013 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء) الیکشن سے قبل منافع خور پھر سرگرم ہوگئے، ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو دالیں بارہ روپے تک مہنگی ہوگئیں، خشک دودھ فی کلو سینتس روپے اور چاول بھی دس روپے مہنگا ہوگیا۔اپریل میں افراط زرکی شرح چھ سال کی کم ترین سطح تک گرنے کے باوجود الیکشن سے قبل منافع خوروں نے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمت بارہ روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دال ماش سات روپے اضافے سے ایک سو پانچ روپے فی کلوہوگئی ہے۔ دال مونگ بارہ روپے اضافے سے ایک سو دس روپے کلو، دال ارہرسات روپے اضافے سے ایک سو تیس روپے کلو اور دال چنا چھ روپے اضافے سے ستر روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔ زرائع کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں بیسن سات روپے اضافے سے ایک سو پانچ روپے کلواور باسمتی چاول دس روپے بڑھ کرفی کلو ڈیڑھ سو روپے پر پہنچ گیا ہے۔ منافع خوروں نے ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو خشک دودھ بھی سینتس روپے مہنگا کردیا ہے۔ خشک دودھ کی فی کلو قیمت چار سو چالیس روپے ہوگئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں