خون کی بیماریوں پر تحقیق کے لیے جدید ریسرچ سینٹر بنایا جائے گا ، سید عارف علی

تھیلی سیمیاء کے بچوں کے علاج کے لیے جدید اسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جہاں تھیلی سیمیاء کے مریضوں کے لیے تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جائیں اس وقت بھی ہیلپ تھیلی سیمیاء کیئر سینٹر میں تمام مریضوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے، بانی چیئرمین ایچ آئی ڈبلیو ٹی

پیر 17 فروری 2020 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) خون کی بیماریوں پر تحقیق کے لیے جدید ریسرچ سینٹر بنایا جائے گا جبکہ تھیلی سیمیاء کے بچوں کے علاج کے لیے جدید اسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جہاں تھیلی سیمیاء کے مریضوں کے لیے تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جائیں اس وقت بھی ہیلپ تھیلی سیمیاء کیئر سینٹر میں تمام مریضوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار بانی چیئرمین ایچ آئی ڈبلیو ٹی سید عارف علی ،چیئرمین عبدالرئوف تابانی نے ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تھیلیسیمیاء کے چھ بچوں کی سالگرہ کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے تھیلی سیمیاء کا مرض ختم ہوسکے جس کے لیے ہم نے پورے پاکستان میں آگاہی مہم شروع کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی معروف تاجر محمد سلیم لاکھانی نے کہا کہ یقینا یہ ایک کار خیر ہے جس کے لیے ہر صاحب خیر کو کردار ادا کرنا چاہیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب غازیانی نے کہاتھیلی سیمیاء کے حوالے سے ہربل میڈیسن پر بھی کام ہورہا ہے جس سے بچوں میں آئرن کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مدد ملے گی اور ان بچوں کی عمر میں خاطرخواہ اضافہ ہوسکے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم لاوائی،فاروق بکالی، ڈاکٹر سائرہ بانو اور فرید بلوانی نے کہا کہ کسی مریض کی داد رسی کرنا اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا خصوصا بچوں کو خوشی کے چند لمحے فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے شاید ہمارا یہ عمل ان کی مائوں کو خوشیاں دے سکے۔اس موقع پر تمام تھیلی سیمیاء سے متاثر تمام بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جبکہ ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں