کراچی: ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز نے نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں کاوش اور کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کے بے دردی سے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت ، قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کرنے کا مطالبہ

پیر 17 فروری 2020 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز نے نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں کاوش اور کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کے بے دردی سے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے سی آر کے صدر لیاقت علی رانا ، جنرل سیکریٹری شوکت کورائی و دیگر عہدیداروں و میمبران نے نوشہرو فیروز پولیس کی جانب سے صحافی عزیز میمن کو تحفظ نہ دینے کر شکوک وشبہات پیدا کئے ہیں انھوں نے کہا کہ دن دہاڑے پھر ایک صحافی کا بیدردی سے قتل ہونے پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نوشہروفیرز ضلع میں سینئر صحافی قتل ہونے پر اے سی آر کے نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے تحفظ میں ناکام نوشہرو فیروز کے پولیس افسران خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ذمہ دار پولیس افسران کو گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

صحافی عزیز میمن نے خود اپنے وڈیو بیان میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز پر الزام عائد کیا تھا اور نشاندہی کی تھی کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بلا آخر اتوار کے روز بیدردی سے صحافی عزیز میمن کو قتل کرنے کے بعد نعش نہر میں پھینک دی گئی۔ اے سی آر کے صحافی کے قتل پر شدید احتجاج کرتی ہے اور وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر صحافتی تنظیموں کے ہمراہ ملک بھر میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں