پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار کے دورانیئے میں ملک کو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، جام اکرام اللہ دھاریجو

پیر 17 فروری 2020 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی، صنعت ، تجارت و امداد باہمی سندہ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار کے دورانیئے میں ملک کو ریکارڈ ترقیاتی جامع منصوبہ جات سمیت، زرعی اصلاحات، غربت کے خاتمہ جیسے اہم پروگرام متعارف کروائے ہیں لیکن یہ بات قابل افسوس ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے سوائے انتقامی کاروائیوں کے کچھ بھی نہیں کیا اور عوام کو مہنگائی کے حوالے کردیا ہے جبکہ اپنی نااہلی کے باعث ملکی معیشت کا دیوالیہ بھی نکال دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے 18 ماہ کے دورانیہ میں ریکارڈ 84 فیصد مہنگائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

۔کاشتکاروں سمیت عام طبقہ پس کر رہ گیا ہے ٹیوب ویل چلانے کے لیے تیل اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کسانوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اب تو عوام جب بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتی ہے کہ موجودہ ظالم حکمرانوں سے چھٹکارے کی دعائیں مانگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال سے نکلنے کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ وزیراعظم فوری مستعفی ہوجائیں تاکہ قوم کی نجات ملے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جب ہم عوام کی مشکلات پر بات کرتے ہیں تو حکومتی وزرائ گالی گلوچ پر اترآتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور اقتدار میں جامع قانون سازی کی اور اٹھارویں ترمیم جیسی اہم قانون سازی کی لیکن یے نااہلوں کا ٹولا ایک بھی مسئلے پر کوئی بھی جامع قانون نہیں سکا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں