سینئر صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دلوائیں گے، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ

منگل 18 فروری 2020 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سینئر صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دلوائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی صحافیوں سے خطاب اور کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر عہدیداروں کے مسائل کے حوالے سے بات کے موقع پر کیا۔

وزیر اطلاعات نے احتجاجی صحافیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کی ہر ممکناً مدد کی کوشش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی کو خود ہی چلے جانا چاہیے تاہم ممبر صوبائی اسمبلی اور صحافی کے قتل کو آئی جی کے تبادلے کے سلسلے سے نہ جوڑا جائے۔ بہتر ہوگا آئی جی خود ہی رخصت پر چلے جائیں۔ قبل ازیں وزیر اطلاعات نے دورے کے موقع پر پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ناصر حسین شاہ نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پریس کلب کے صحافیوں کیلئے سوسائٹی کے لیز کے مسئلہ کی جلد حل کردیا جائے گا جبکہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کو بھی جلد ریلیز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ احتجاجی صحافیوں اور پریس کلب کے عہدیداران نے وزیر اطلاعات کا پریس کلب آمد پر شکریہ اور اظہار یکجہتی کیلئے بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی امتیاز خان فاران، طاہر حسن، عاجز جمالی، طارق ابوالحسن، ارمان صابر کے علاوہ دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں