جماعت اسلامی سندھ کے رہنمائوں کی سینئرصحافی محمد صالح نوحانی کے گھرپرفائرنگ کی مذمت

ملزمان کے خلاف کاروائی اورصحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،مطالبہ

منگل 18 فروری 2020 00:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سینئرصحافی اورگولارچی پریس کلب کے نائب صدر محمد صالح نوحانی کے گھرپرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی اورصحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی نے ایک بیان میں کہا کہ محرابپورمیں عزیزمیمن کے قتل کے بعد گولارچی میں صحافی محمد صالح نوحانی کے گھرپرفائرنگ کا واقعہ اظہار رائے کی آزادی کے دعیدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اورضلع بدین کے جنرل سیکرٹری سید علی مردان شاہ گیلانی نے گولارچی پریس کلب کے نائب صدرسے فون پررابطہ کرکے واقعے کی مذمت اورجماعت اسلامی کی طرف سے اپنے تعان کا یقین دلایا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں