اجناس کے ٹرکوں کے اغوا نے تھوک مارکیٹ کے بیوپاریوں کواضطراب سے دوچارکردیا ،ملک ذوالفقار علی

منگل 18 فروری 2020 00:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پنجاب اور اندرون سندھ سے کراچی آنے والے چاول اور چینی کے ٹرک اغواء ہونے لگے۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک ذوالفقار علی نے بتایا کہ اجناس کے ٹرکوں کے اغوا کی وارداتوں نے تھوک مارکیٹ کے بیوپاریوں کواضطراب سے دوچارکردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں انڈس ہائی وے اسٹیل ٹاؤن سے چاول کی 600 بوریوں سے لدا ٹرک اغوا ہوا جس کے بعد سپرہائی وے گڈاپ کے علاقے سے چینی کا ٹرالر اغواء ہوا لیکن خوش قسمتی سے دونوں ٹرک راستے میں خراب ہونے کے باعث ڈاکو انہیں ائیرپورٹ اور ناظم آباد کے علاقوں میں چھوڑ گئے جہاں سے اجناس کے مالکان کو اپنے اپنے مال واپس مل گئے۔

ملک ذوالفقار نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈس اور سپرہائی وے پرگاڑیوں کے اغواء کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس کا گشت بڑھانے کے احکامات جاری کرے تاکہ دالوں، چاول، چینی، مصالحہ جات، گندم و دیگر اجناس کے تھوک تاجروں، درآمد کنند گان و برآمد کنند گان میں پائے جانے والیاضطراب ختم ہوجائیں اورکراچی میں اناج کی ترسیل بلارکاوٹ ممکن ہوسکی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں