ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس

منگل فروری 00:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، سی ٹی ڈی اور ٹریفک پولیس، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور سائوتھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ویسٹ، سائوتھ، ٹریفک اور اسپیشل برانچ، رینجرز اور پولیس سمیت حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر امن و امان کی صورتحال خصوصاً 20 فروری 2020ء سے شروع ہونے والے PSL-5 کے میچز کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے مربوط حکمتِ عملی بھی مرتب کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments