سندھ کے سرکاری ادارے وڈیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں، حنید لاکھانی

صوبے کے نوجوان نوکریوں کے لیے پریشان ہیں، سینِئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی

منگل 18 فروری 2020 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے میرٹ کا قتل کر دیا ہے سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو بے روزگار کر دیا ہے سندھ کا پڑھا لکھا طبقہ نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے مگر سندھ کے سرکاری اداروں میں سرکاری آسامیوں پر من چاہے افسران کا کوٹہ پہلے ہی مقرر کردیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس سیکرٹریٹ میں مختلف سماجی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے صوبائی محکموں کو ہدایت کی تھی کہ گریڈ 1 سے 15 تک کی 41 ہزار خالی آسامیوں پر ملازمین کی بھرتی شروع کی جائے صوبائی محکموں میں گریڈ 1 سے 17 تک کئی ملازمین کا کوٹہ خالی ہے مگر نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہی انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ سے سندھ میں کوٹہ سسٹم کا استعمال غلط ہوتا رہا ہے سندھ میں 2013 میں ہی کوٹہ سسٹم کا قانون ختم ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود کوٹہ سسٹم کا غیر اعلانیہ نفاذ جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں نوجوان طبقہ بیروزگار ہے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں کو نوجوان کی تکلیف دکھائی نہیں دیتی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں