جولائی تا جنوری: بیرونی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ

منگل 18 فروری 2020 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) ملک بھر میں جولائی تا جنوری کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں جولائی تا جنوری کے دوران 66 فیصد کی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1 ارب 56 کروڑ ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

سات ماہ میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری تین ارب 42 کروڑ ڈالر رہی، بیرونی سرمایہ کاری میں دو ارب 89 کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب 84 کروڑ ڈالر رہی، اسٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔ادھر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی تا جنوری سرمایہ کاری ایک ارب 56 کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں