سوئی سدرن کا مشترکہ صنعتی سروے ،1400 کنکشن منقطع

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ نے حیدرآباد زون میں ایک مشترکہ صنعتی دورہ کیا

منگل 18 فروری 2020 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) معائنہ ٹیم میژرمنٹ، سیلز اور ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ کے ممبران پر مشتمل تھی۔ سروے کے دوران ٹیم نے صورتحال کا جائزہ لیااورگیس کی فروخت کے معاہدے ،اضافی منسلک لوڈاور میٹر سائز کی خلاف ورزی ، اگر کوئی ہے سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کی تاکہ ضروری کارروائی کرنے میں مدد مل سکے ۔

(جاری ہے)

گیس چوری کے خلاف مہم کے سلسلے میں ٹیم نے سنداد گوٹھ ،اسکیم 33کراچی میں بھی چھاپہ ماراجہاں1400رہائشیوں کو گیس چوری کا مرتکب پایا گیا جو ربر پائپ کے ذریعے ایس ایس جی سی کی تقسیم کار لائن سے براہ راست گیس چوری کر رہے تھے ۔ اس کے علاوہ مزید 25علاقوں میں بھی لوگ ایسے واقعا ت میں ملوث پائے گئے ،گیس لائن میں غیر قانونی توسیع کیلئے استعمال ہونے والے تمام آلات کو موقع پر ہی ہٹا دیا گیااور ایف آئی آر درج کروا نے کے ساتھ دعوے دائر کردیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں