کراچی،پانی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران کو احکامات جاری

شہریوں کوفراہم کیا جانے والا پانی کسی کو چوری کرنے نہیں دینگے ، پانی چورکتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت میں لایاجائے، ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان سائٹ کے علاقہ میں گرینڈآپریشن کے دوران 4لاکھ گیلن یومیہ کی چوری روک دی گئی

بدھ 19 فروری 2020 00:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) پانی چوروں کیخلاف فوری وبھرپور کارروائی کیلئے ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں ،شہریوں کوفراہم کیا جانے والا پانی کسی کو چوری کرنے نہیں دینگے ، پانی چورکتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت میں لایاجائے ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کا ڈسکنکشن اسکواڈ ایکشن میں آگیا ، سائٹ کے علاقہ میں گرینڈآپریشن کے دوران 4لاکھ گیلن یومیہ کی چوری روک دی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے ایم دی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر سائٹ کے علاقہ میں نورس چورنگی کے قریب پانی چورو ں کیخلاف تابڑ توڑکارروائی کرتے ہوئے زیرزمین پانی کی آڑ میں (سرکاری لائنوں کا پانی چوری کرکے فیکٹریوں کو فروخت کرنے والے نیٹ ورک کا قلع قمع کردیا ہے،ایک فیکٹری کے احاطہ کی دیواریں مسمار کرکے زیرزمین سے گزرنے والی8,8انچ قطر کے 3000فٹ طویل 10پائپ اکھاڑ پھینکے ،آپریشن میں واٹربورڈہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے سپرنٹنڈنگ انجینئرطابش رضا حسنین ، ایس ای ڈبلیوٹی ایم آصف قادری ، ایگزیکٹیوانجینئر سی ٹی ایم وایف ٹی ایم تنویر احمد ، عرفان اللہ اور ان کے عملے نے حصہ لیا ،جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج راؤقسیم اپنی فورس کے ساتھ موجودتھے ،اس کارروائی میں واٹربورڈ نے لیاری ،ماڑی پور،ہاکس بے وقریبی علاقوں کو فراہم کیئے جانے والے 4لاکھ گیلن پانی کی چوری روک دی ہے ایم ڈی واٹربورڈ نے کامیاب کارروائی پر آپریشن میں شریک واٹربورڈ ڈسکنکشن اسکواڈ کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی ہے ،آخری اطلاع آنے تک کارروائی جاری تھی اور واٹربورڈ کا عملہ پانی چوری کے نیٹ ورک کیلئے بچھائے گئے پائپ نکالنے اور پانی چوری کیلئے استعمال کیا جانے والا سامان قبضہ میں لے رہا ہے ، دریں اثنا ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے متعلقہ افسران کو ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں