جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی چیف سیکریٹری سندھ سے جیلوں کو اصلاح خانہ بنانے کے حوالے سے خصوصی ملاقات

جمعرات 20 فروری 2020 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) جسٹس ہیلپ لا ئن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جسٹس ہیلپ لائن قیدیوں کی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی۔ اس سلسلے میں جیلوں کو اصلاح خانہ بنانے کے حوالے سے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے چیف سیکریٹری سندھ سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت مزید آٹھ نئی جیلیں بنارہی ہے اور جلد ہی جیلوں کو اصلاح خانے میں تبدیل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ندیم شیخ ایڈووکیٹ کہا کہ اس وقت صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش 13038 کی ہے جبکہ اس وقت جیل میں 17239 قیدی موجود ہیں۔ انہیں معاشرے کے مفید شہری بنانے کیلئے جسٹس ہیلپ لائن دیگر NGO's کے ہمراہ مصروف کار ہیں۔ ہر قومی تہوار اور قومی دن کے موقع پر جسٹس ہیلپ لائن قیدیوں کے ہمراہ ان کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے۔ این جی اوز کے تعاون سے جیل میں علاج معالجے، صاف ستھرے پانی کی فراہمی، اور تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں جیل اصلاحات کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں