ہرکولیس جہاز کو پورٹ سے ہٹانے کوشش ناکام ، انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ برقرار

وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے پلانٹ پروٹیکشن محکمے نے درآمدی سویا بین کو آف لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی،ذرائع

جمعرات 20 فروری 2020 12:45

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) امریکہ سے آیاسویا بین سے لدے ہرکو لیس جہاز کو پورٹ سے ہٹانے میں تاخیر کے باعث انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ برقرار ہے، کپتان نے بیلنس نہ ہونے پر جہاز لے جانے سے منع کردیا، جہازکواب کسی بھی وقت پورٹ قاسم منتقل کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی کی فضا کو زہرآلود کرنے والے سویا بین سے لدے ہرکولیس جہاز کو اب تک پورٹ سے ہٹایانہیں جاسکاہے، ہرکولیس جہازکو پورٹ قاسم منتقل کرنے کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگئی ، کپتان نے بیلنس نہ ہونے پر جہاز لے جانے سے منع کردیا۔

جہاز کی منتقلی کے لیے ٹگ بورڈ کے کپتان کی تیاری مکمل تھی لیکن ہرکولیس جہازکوبیلنس کرنے کاعمل مکمل نہیں ہوسکا ، جہازکواب کسی بھی وقت پورٹ قاسم منتقل کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے پلانٹ پروٹیکشن محکمے نے درآمدی سویا بین کو آف لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی، اس محکمے کی جانب سے سویا بین صرف تیل بنانے کے استعمال کے لیے اجازت دی گئی، پلانٹ پروٹیکشن محکمہ اس خدمت کی فیس بھی وصول کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 8 کمپنیوں نے سویا بین درآمد کیا تھا، یہ کمپنیاں گھی اور تیل بناتی ہیں، ان کمپنیوں کے آرڈر پر ہرکولیس جہاز میں 14500 میٹرک ٹن سویا بین لایا گیاتھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں