اسلام میں تعلیم کے حصول کی خاص تاکید کی گئی ہے ،اظہر عباس زیدی

اساتذہ اور والدین تعلیم کے حصول میں بچوں کے مدد گار بنیں،سبطین نقوی اوردیگرکا خطاب

جمعرات 20 فروری 2020 12:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کی تعلیم و تربیت کی نشست اور نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب اسلامیہ پبلک اسکول نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوئی اس سے خطاب کے دوران سوسائٹی کے بانی و پرنسپل اظہر عباس زیدی نے کہا کہ اسلام میں تعلیم کے حصول کی خاص تاکید کی گئی ہے سوسائٹی کے صدر سبطین نقوی نے کہا کہ اساتذہ ووالدین تعلیم کے حصول میں بچوں کے معاون و مددگار بنیں ،تقریب سے اقبال حیدر عمو ،ابن حسن نقوی،شاہد اللہ خان ،محترمہ اسما کرن ،محمد عباس بیگ ،معراج ظہیر تاجی ،ایم اے نعیم ،حامد خان غوری ،نعیم عباسی ،سید کاشف اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی بعد ازاں نو منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اس موقع پر طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ و والدین اور قومی و ملی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں