ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ہوش کے ناخن لیں اور 6ٹرینوں کو پرائیوٹ کرنے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیں ،منیر عباس ایڈووکیٹ

جمعرات 20 فروری 2020 12:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) ہزارہ قومی اتحاد پاکستان کے چیف آرگنائزر اور ڈویژن چیئرمین ریلوے ورکرز الائنس منیر عباسی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ہوش کے ناخن لیں اور 6ٹرینوں کو پرائیوٹ کرنے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیں ،کیونکہ اس سے قبل بھی سابقہ حکومت یہ تجربات کرچکی ہے ،بزنس ٹرین والے ریلوے کا اربوں روپے کھا کر بھاگ گئے لیکن ان سے ریلوے کے نا اہل افسران ابھی تک ریکوری نہ کرسکے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا ریلوے اگر اپنی ٹرینوں کو برداشت کرنا چاہتی ہے تو وہ ان گاڑی لینے والوں سے ریلوے انجن نہیں منگوا سکتی تو کم از کم 30کوچ سے منگوائے نہ کہ بغیر کسی انجن اور ڈبوں کے مفت میں ان پرائیوٹ سیکٹر والوں کو گاڑیاں دی جا رہی ہیں جن کے ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریلوے کے وسیع تر مفاد میں انجن اور ڈبوں کے لائے بغیر ان کنٹیکٹ کے گاڑیاں نہ دی جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں