پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا

جمعہ 21 فروری 2020 00:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی سی بی کے حکام نے بتایا کہ عمر اکمل اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے،ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، لہذا پی سی بی اس سلسلے میں مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔دریں اثنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 ، 2020 کا انتخاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے اورانور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں عمر اکمل کی جگہ لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں