ڈاکٹر طاہر القادری علم کا وہ سمندر ہے جس سے پوری دنیا فیض یاب ہو رہی ہے، مرزاجنیدعلی

بیس ہزار موضوعات پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈا ڈاکٹر طاہر القادری کا عظیم کارنامہ ہے ، شاہ فیصل کالونی میں قائد ڈے تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 فروری 2020 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری علم کا وہ سمندر ہے جس سے دنیا بھر کے لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے جہاں تاریخ میں سیرت رسول ؐ پر سب سے بڑی کتاب لکھی ہے وہاں بیس ہزار موضوعات پر جدید قرآنی انسائیکلو پیڈا اس صدی کی عظیم کارنامہ اور تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کی اس وقت دنیا میں 596کتب مختلف زبانوں میں جہالت کے اندھیرے میں علم کی روشنی پھیلا رہی ہیں ۔انھوں نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری نے دنیا کے پانچوں براعظموں میں ہمیشہ انسانیت کو امن و محبت،بھائی چارگی اور اتحاد و یکجہتی کا درس دیا ۔وہ تحریک منہاج القرآن شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام مقامی ہال میں قائد ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں بڑی تعداد میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی اور آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں