بلدیہ شرقی میں حج قرعہ اندازی کا اہتمام مسجد قبا میں کیا گیا

ہفتہ 22 فروری 2020 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) بلدیہ شرقی میں حج قرعہ اندازی کا اہتمام مسجد قبا میں کیا گیا جس میں چھ خوش نصیبوں کے حج قرعہ اندازی میں نام آئے حج قرعہ اندازی میں سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب خان، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ممتاز عالم دین عابد مبارک، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان ارشاد ظفیر نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر بلدیہ شرقی کے محکمہ جاتی افسران وملازمین بھی موجود تھے وائس چئیرمین عبدالرؤف خان کی مشاورت سے دو ملازمین حج کیلئے منتخب یا قرعہ اندازی کر کے حج پر بھیجے جائیں گے جو 2020 میں ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ بقایا چھ ملازمین گلشن اقبال اور جمشید زون کی 492 موصول شدہ درخواستوں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کئے گئے جن میں گلشن اقبال زون کے محکمہ پارکس کے کلرک آصف احمد، محمد فاروق ٹیچر، سلمان حیدر چوکیدار محکمہ پارکس جبکہ جمشید زون سے محکمہ تعلیم کی ٹیچر بتول فاطمہ، مشتاق احمد کلرک جنرل ایڈمن اور فیصل علی ورک مین محکمہ پارک شامل ہیں جبکہ قرعہ اندازی میں محمد فہیم ورک مین کا نام اضافی بھی نکالا گیا جو قرعہ اندازی میں آئے کسی ملازمین کے حج پر نہ جانے کی صورت میں حج پر جاسکیں گے اس موقع پر خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد پیش کئے جانے کے ساتھ ان سے مقام مقدسہ پر جاکر ملک وشہر کی خوشحالی سمیت بلدیہ شرقی کی بہتری کیلئے دعاؤں کی درخواست کی گء چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات انتہاء اہمیت کی حامل ہے کہ بلدیہ شرقی کے ملازمین تواتر کے ساتھ حج کی سعادتیں حاصل کر رہے ہیں فنڈز کی کمی کے باوجود کوشش کی کہ یہ سلسلہ رکے نہیں اور الحمداللّہ یہ سلسلہ جاری ہے اور ان شائاللّہ آئندہ بھی جاری رہیگا قرعہ اندازی کے بعد سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب خان نے دعا کروائی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں