مزار قائد کے احاطے میں نوجوان لڑکی کی رقص کی ویڈیو وائرل

اتوار 23 فروری 2020 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) سوشل میڈیا پر نقاب پہنے مزار قائد کے سامنے رقص کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ لڑکی مزار قائد کے سامنے سنگ مرمر سے بنے فرش پر ڈانس کررہی ہے تاہم لڑکی کے چہرے پر نقاب ہونے کے باعث اس کی شکل نظر نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صافین کی جانب سے اس ویڈیو پر نہایت سخت ردعمل دیکھنے میں آیااور لوگ خاتون کو مزار قائد پر اس طرح رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

لوگوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو خود سوچنا چاہیے کہ وہ کس جگہ پر ہیں، کچھ لوگوں نے مزار قائد کی سیکیورٹی پر مامور لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے لوگوں کے اس طرح ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں