آرٹس کونسل کراچی میں اٹالین پیانومیوزیکل پروگرام کا انعقاد کیاگیا

اتوار 23 فروری 2020 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اٹلی کی قونصل جنرل کے تعاون سے اٹالین پیانومیوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی کے مایہ ناز پیانسٹ ایلیسنڈروکومیلاٹونے اپنی پرفارمنس سے حاضرین محفل کے دل جیت لیے،اس موقع پر صدر آٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ مجھے ایلیسینڈرو سے مل کر بہت خوشی ہوئی اور آج ایک عمدہ پیانو کنسرٹ مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، پروگرام میں قونصل جنرل اٹلی کے علاوہ امریکی قونصل جنرل، فرانسیسی قونصل جنرل اور جرمن قونصل جنرل بھی موجود تھے، اس موقع پر اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینو نے کہاکہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت سے میں بہت خوشی اور فخر محسوس کررہی ہوں، یہ کراچی میں ہمارا تیسرا کنسرٹ ہے، میرے ساتھی ایلیسنڈرو کے ساتھ کچھ میوزیکل پروجیکٹس میں کام کرتے تھے بعد ازاں انہیں کراچی میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا آج آپ لوگوں کو اٹلی اور پیانو کے درمیان تعلق کا اندازہ ہوگا،پیانو کنسٹرٹ تین حصوں میں پیش کیاگیا جس میں پہلا حصہ پیانوسوناٹا نمبر14, دوسرا ایرویکا ویریشنز کے لئے وقف کیاگیا جبکہ تیسرا حصہ سوناٹانمبر 20 پر پیش کیا گیا،تقریب میں موسیقی کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں