کراچی، رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ،19ملزمان کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا

پیر 24 فروری 2020 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال عرف ایرانی کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار(جمیل عرف چنگا عذیر بلوچ گروپ)سے ہے۔

ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملیر،عزیزآباد،مدینہ کالونی،الفلاح، مٹھا در، نیپئراور ٹیپوسلطان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان محمد عارف حسین،عابد صدیق،محبوب مرتضی علی، عرفان احمد عرف گنڈیری، ندیم عرف بنگالی،شیخ محمد بلاج عرف بلال، سید صدام حسین شاہ،حمزہ، علی عباد اور ریاض احمد کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، موٹر سائیکل چوری کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، مسلح لوٹ مار،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیںجبکہ الفلاح، گارڈن، شاہراہ فیصل، جیکسن اور نیپئر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان فیضان عرف ہا، شاہ زیب عرف بھاشانی، شعیب علی عرف ماسا، ایاز علی، سہیل خان،محمد یونس عرف حکیم عرف آصف،سلطان اور نعیم کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں