کراچی میں زہریلی گیس کا معاملہ عدالت پہنچ گیا واقعے کی تحقیقات اور معاوضے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 24 فروری 2020 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) کراچی میں زہریلی گیس کا معاملہ عدالت پہنچ گیا واقعے کی تحقیقات اور معاوضے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں زہریلی گیس کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ مین درخواست دائر کی گئی جہاں عدالت نے صوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب کرلیا ، درخواست عبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 10 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے، اب تک 100 سے افراد متاثر ہو چکے،واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائے،واقعے میں زمہ داران اور نا اہلی برتنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے،واقعہ پر وزیر پورٹس اینڈ شپنگ، کے پی ٹی اور سندھ حکومت میں رابطوں کا فقدان رہا،وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کراچی میں کچرا صاف کرنے کیلئے چندے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں،کچرے کے نام پر پیسے تو بٹورے گئے لیکن اسکی اپنی منسٹری کی غفلت سے بے گناہ لوگوں کی جانیں چلی گئی ہے،اعلی حکام کی نااہلی کی وجہ سے معصوم لوگوں کا نقصان ہوا،واقعے کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے،درخواست میں کے پی ٹی، حکومت سندھ آئی، جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں