ایم ڈی واٹربورڈ سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات ،واٹربورڈ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

واٹربورڈ کوکراچی کی طلب سے تقریباً60فیصدکم پانی دستیاب ہے ،اس کے باوجود واٹربورڈ شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور شہر کے آخری سرے تک پانی کی فراہمی کیلے تمام ترکوششیں کرتا رہتا ہے ،اسداللہ خان

پیر 24 فروری 2020 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات ،منتخب نمائندگان نے واٹربورڈ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ، شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات کیلئے اپنے بھرپورتعاون کا یقین بھی دلایا ،تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ، اراکین سندھ اسمبلی محمد جاوید حنیف خان اور سید ہاشم رضا نے منتخب نمائندگان وعلاقہ عمائدین کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقاتیں کیں، حلقہ این اے 243سے قومی اسمبلی کے رکن عالمگیر خان نے پیر کو منتخب نمائندوں اور علاقہ عمائدین کے ایک وفدکے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات کی ،اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے رکن قومی اسمبلی کو بتایا کہ واٹربورڈ چلیہ اور حب ڈیم سے شہر کو پانی فراہم کرنے والی کینالوں اور چیمبرز کی صفائی کا کام کررہا ہے جو آخری مراحل میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کوکراچی کی طلب سے تقریباً60فیصدکم پانی دستیاب ہے ،اس کے باوجود واٹربورڈ شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور شہر کے آخری سرے تک پانی کی فراہمی کیلے تمام ترکوششیں کرتا رہتا ہے ، لائن لیکیجز کا خاتمہ ، بوسیدہ لائنوں کی مرمت کرکے پانی کے ضیاع کو روکا جاتا ہے ، واٹربورڈ کے اہم پمپنگ اسٹیشنز سمیت ڈسٹری بیوشن کے 150سے زائد پمپنگ اسٹیشنز کی موٹروں، پمپس کی مرمت ،ناکارہ اوراپنی استعدادکار کھودینے والے پمپس وموٹروں کی تبدیلی کا کام بھی وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ واٹربورڈ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ سمیت واٹربورڈ کے افسران وانجینئرز اراکین اسمبلی سے نہ صرف رابطے میں رہتے ہیں بلکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تعاون بھی کرتے ہیں ،انہوں نے اجلاس کے دوران گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مکینوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم وفراہمی کیلئے جمال الدین افغانی روڈ سے گزرنے والی 24انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن پر والوز کی تنصیب ، گلشن اقبال نیپا چورنگی سے ڈسکو بیکری تک پانی کی بوسیدہ لائن کی تبدیلی، اور بلاک ون گلستان جوہر میں پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ سے اس ضمن میں فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ، ایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس میں موجود متعلقہ افسران اور انجینئرز کو رکن قومی اسمبلی کی جانب سے شہریوں کودرپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ضروری احکامات جاری کردیئے ، علاوہ ازیں اراکین صوبائی اسمبلی حلقہ 95 محمدجاوید حنیف خان اور حلقہ 94سید ہاشم رضا نے بھی منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات کی ،اس موقع پر منعقدہ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے واٹربورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور اس ضمن میں درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، اراکین اسمبلی کی جانب سے اجاگرکردہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے فوری حل کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ نے فوری طور پر ضلع کورنگی کیلئے جیٹنگ وراڈنگ مشینوں کے اضافی جوڑے سمیت ونچنگ مشین کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کورنگی کے علاقہ 50ڈی ،زمان ٹاؤن ، اویس شہید پارک سمیت دیگرعلاقوں کو پانی کی بہتر فراہمی ،کربلا پمپنگ اسٹیشن پر بوسٹنگ پمپس کی تنصیب ،37ڈی ،شریف کالونی ،یوسی 18,22لانڈھی 5ہزار اور 13ہزار فٹ روڈ کے سیوریج مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی دیئے ،اجلاس کے دوران چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس ، چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد ، سپرنٹنڈنگ انجینئر عثمان خاصخیلی ،محمدریاض، اخترباوجوہ ،ایگزیکٹیوانجینئرمحمد دین شر ، ابراراحمد ،سلیم اختر اور ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر موہن لعل سمیت دیگر بھی موجو دتھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں