ایس ایس جی سی آپریشن گرفت ،400سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع

پیر 24 فروری 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کا آپریشن گرفت اس کے فرنچائز صوبوں سندھ اور بلوچستان میں جاری ہے، 2017میں ڈپارٹمنٹ کے قیام کے بعد سے ہی سیکورٹی سروسز اینڈکائونٹر گیس تھیفٹ کی ٹیم گیس چوری کے واقعات میں کمی لانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ نے گذشتہ چندروز کے دوران میںسندھ بھر سے 400سے زائد گیس چوروں کاپتہ چلایا ہے۔

لاڑکانہ میں گیس چوری کے 42واقعات کو منظر عام پر لایا گیا اور ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی کی گئی۔نیو کراچی میں واقع اسٹینڈرڈ اینڈ اسٹائلش گارڈن پر چھاپے کے نتیجے میں 265نادہندہ رہائشیوںکو گیس کی چوری کرتے ہوئے پایا گیا جو ربر پائپ کے ذریعے براہ راست گیس کی چوری میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر 14علاقوں میں گیس کی چوری کے ملزمان کا پتہ چلا۔

مزید برآں بلیسنگ پیراڈائز گلستان جوہر کراچی میں چھاپے کے نتیجے میں 96نادہندہ رہائشیوں کی شناخت کی گئی جو ربر پائپ کے ذریعے ایس ایس جی سی کی سروس لائن سے براہ راست گیس چوری کر رہے تھے۔غیر قانونی طور پر گیس کے حصول کے لئے استعمال ہونے والے تمام آلات کو نکال کر ضبط کر لیا گیا۔مجرموں کے خلاف گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ 2016کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی۔ گیس چوری کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو مستقبل میں تیز تر کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں