کلکٹرز کسٹمزافسران کے بہت سے چیلنجز اور ذمہ داریاں ہیں اور انہیں ملک کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینی ہیں،نوشین جاویدامجد

پیر 24 فروری 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) قائمقام چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیونوشین جاوید امجد نے کہا ہے کہ کلکٹرز کسٹمزافسران کی بہت سے چیلنجز اور ذمہ داریاں ہیں اور انہیں ملک کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینی ہیں،میں پاس آوٹ ہونے والے گریجوئیٹس کو مبارک باد دیتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنہ ذمہ داریاں احسن طریقے پر نبھائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ڈائریکٹرجنرل ٹرینگ اینڈ ریسرچ کسٹمزکراچی سے پاس آوٹ ہونے والے اسسٹنٹ کلکٹرز کسٹمزکی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرممبرکسٹمز پالیسی ایف بی آر جاوید غنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسسٹنٹ کلیکٹرز کے 46ویں اسپیشلائزڈ ٹرینگ پروگرام کیتقریب میں مہمان خصوصی قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد نے خواتین سمیت 30 سے زائد پاس آوٹ ہونے والے اسسٹنٹ کلیکٹرزسے حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرکسٹمز پالیسی ایف بی آر جاوید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمزپر بارڈرمنیجمنٹ اور انسداد اسمگلنگ کی اضافی ذمہ داریاں عائد ہیں،پاس آوٹ کرنے والے کسٹمز افسران اعلی تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت کے حامل ہیں جو مضبوط اعصاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں