سندھ میں سی این جی اسٹیشنزکل24گھنٹوں کے لیے گیس فراہمی بحال کردی جائیگی

پیر 24 فروری 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کومنگل کی صبح آٹھ بجے سے گیس فراہمی بحال کردی جائیگی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق صوبے بھر میںسی این جی اسٹیشنز کو منگل کی صبح آٹھ بجے سے بدھ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں