گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت کا حجم 3371ملین ڈالر رہا ہے،رپورٹ

پیر 24 فروری 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت کا حجم 3371ملین ڈالر رہا ہے، سال 2014 تا 2018 کے دوران ملک کو 47 ملین ڈالر کے تجارتی خسارہ کا سامنا رہا ہے۔ ترکش ا سٹیٹسٹیک انسٹیٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2014 کے دوران پاک ترک دو طرفہ تجارت کا حجم 695 ملین ڈالر رہا تھا اور دوران سال پاکستان کی برآمدات کا حجم 436ملن ڈالر جبکہ ترکی سے کی جانے والی درآمدات کا حجم 259ملین ڈالر رہا تھا اور تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں 177ملین ڈالر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے دوران دونوں ممالک کی تجارت 599ملین ڈالر تک کم ہو گئی۔ پاکستان کی برآمدات 310 ملین ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 289 ملین ڈالر رہا اور 21ملین ڈالر کا تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح سال 2016 کے دوران پاک ترک دو طرفہ تجارت 610ملین ڈالر رہی اور اس دوران پاکستان نے ترکی سی347ملین ڈالر کی درآمدات کیں جبکہ برآمدات کا حجم 263ملین ڈالر رہا تھا اور پاکستان کو 84ملین ڈالر کے تجارتی خسارہ کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2017 کے دوران پاک ترک تجارت 675ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ دوران سال پاکستان کی برآمدات 323ملین ڈالر جبکہ درآمدات 352ملین ڈالر رہی تھیں اور دوران سال پاکستان کو 29 ملین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا اس طرح سال 2018 کے دوران پاکستان اور ترکی کی دو طرفہ تجارت کا حجم 792ملین ڈالر تک بڑھ گیا اور دوران سال پاکستان نے ترکی کو 330ملین ڈالر کی برآمدات کی تھیں جبکہ درآمدات کا حجم 462 ملین ڈالر رہا تھا اور پاکستان کو 132ملین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں