منتخب ارکان سندھ و قومی اسمبلی صوبے کی تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،مرتضی بلوچ

منگل 25 فروری 2020 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ اراکین سندھ و قومی اسمبلی صوبہ سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کیونکہ یہ بات یقینی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کئے بغیر ہم کسی شعبے میں حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے منگل کواپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ملیر کے تعلیمی معاملات سے متعلق ہونے والی ایک فالو اپ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سردار جام عبدلکریم جوکیو، اراکین سندھ اسمبلی راجا عبدالرزاق بلوچ، سلیم بلوچ، محمود عالم جاموٹ، شاھینہ شیر علی نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز کراچی، اسکولز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ایجوکیشن ورکس کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ملیر کے اسکولز، کالجز سمیت ایجوکیشن مسائل اور ان کے حل اور ان میں بہتری لانے کے لئے متعدد تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ملیر کے منتخب نمائندگان ، ایجوکیشن ورکس اور محکمہ تعلیم جوائنٹ وینچر کے طور پر ملیر کے تعلیمی مسائل حل کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے افسران کو مسائل کے حل کے لئے فوری اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملیر کی عوام کی خدمت سمیت بورے صوبے کی عوام کی خدمت کے لئے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اولیت کی بنیاد پر تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر صورت بہتری لائی جائے گی اور سندھ کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کئے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں