پی ایس پی کایکم مارچ کو ہونے والا تاریخی جلسہ پاکستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، شبیرقائم خانی

منگل 25 فروری 2020 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے پی ایس پی کایکم مارچ کو ہونے والا تاریخی جلسہ پاکستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن آفس کورنگی میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ٹاؤنز انچارجز کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پورے پاکستان کو پالتا ہے لیکن اسی کے باوجود بھی کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے آج شہر کچرہ کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے، انہوں کہاکہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا نہ اسے پہلے کبھی بنا نہ اس کے بعد بنا ہے اگر کراچی کوئی بنا سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے۔ انہوں نے زمہ داران کو کہاکہ پارٹی کے پیغام کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں