سابق سٹی ناظم وقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان کے انتقال پر سجن یونین کااظہار افسوس

انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انکے انتقال سے جو خلاء پیدا ہو گیا ہے وہ جلدپرُ ہونا ناممکن ہے، سید ذوالفقار شاہ

منگل 25 فروری 2020 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ ،مرکزی رہنمائوں سردار محمد یونس ،محمد نذیر ،محمد روشن ،راجہ عاصم شہزاد ،غلام رسول،شکیل احمد ،کپٹن شبیر جدون ،بنارس جدون،سید رضا شاہ اور دیگر نے سابق سٹی ناظم کراچی ،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان کی طویل علالت کے باعث انتقال کر جانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی کراچی شہر کے لیے 60سال سے زائد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انکے انتقال سے جو خلاء پیدا ہو گیا ہے وہ جلدپرُ ہونا ناممکن ہے انہوں نے الخدمت کے پلیٹ فارم سے صوبہ سندھ کے دوردراز علاقوں میں پانی کی فراہمی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے جو خدمات انجام دیں ہیں وہ قابل تعریف ہیں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں