چیئرمین بلدیہ وسطی کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین نارتھ ناظم آباد کا دورہ

یونیورسٹی کے چانسلر ، وائس چانسلرو دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات،یونیورسٹی میں طالبات کو فراہم کی جانے والے جدید علوم کا جائزہ لیا

منگل 25 فروری 2020 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا اور چانسلر وجیہ الدین احمد, وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم فاروقی و دیگر اساتذہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ خواتین اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں اپنا کرداربھر پور طریقے سے ادا کررہی ہیں اور ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں جبکہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے کئی بڑے نام پیدا کیے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر وجیہ الدین احمدنے کالج میں پڑھائے جانے والے علوم اور طالبات کو دی جانے والی دیگر سہولیات کے بارے میں ریحان ہاشمی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جناح یونیورسٹی میں طالبات کو جدید علوم کی تعلیم دی جارہی ہے۔

بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جناح یونیورسٹی کی جانب سے طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس سنی احمد،رجسٹرار ڈاکٹر دلشاد ظفر،کیمپس انچارج رضی الدین احمد،چیئر پرسن (CS&E)ڈاکٹر نرمین زکریا،ڈائریکٹر (QEC)پروفیسر ڈاکٹر ابو تراب عالم اور سن اکیڈمی کے اقبال قاضی بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں