بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ملازمین کیلئے فریضہ حج کی قرعہ اندازی

جمعرات 27 فروری 2020 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ملازمین کیلئے فریضہ حج کی قرعہ اندازی ‘ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیب ملازمین سید منظر ضیاء زیدی اینٹی انکروچمنٹ آفیسر اور محمد کفیل شمسی کے نام نکالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میئر سکھر کے دفتر میں فریضہ حج 2020 ء کی ادائیگی کیلئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے دو خوش نصیب بلدیہ ملازمین سید منظر ضیاء زیدی اور کفیل احمد شمسی کے نام نکالے ‘ دونوں ملازمین بلدیہ اعلیٰ سکھر کے خرچ پر فریضہ حج ادا کریں گے۔

قرعہ اندازی کی تقریب میں میونسپل کمشنر محمد علی شیخ ‘ یوسی چیئرمین ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی ‘ مختیار کھوکھر ‘ فراز ماکو ‘ چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر پیر عطاء الرحمن خان ‘ اسٹور پرچیز آفیسر عابد علی انصاری ‘ آصف علی خان سمیت یونین کے عہدیداران ‘ سید حامد محمود فیضی اوراور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں