کراچی میں شعبہ تحفیظ کا امتحان 7 مارچ سے شروع ہوگا، تیاریاں مکمل

جمعرات 27 فروری 2020 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہزاروں حفاظ وحافظات کے سالانہ امتحان کراچی کے مدارس و جامعات میں سات مارچ سے شروع ہورہے ہیں، امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق کراچی کے سینکڑوں مدارس وجامعات کے ہزاروں حفاظ طلبہ اور حافظات کیلئے مجموعی طور پہ 49سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

تمام سینٹروں میں صبح آٹھ بجے امتحانی نظم شروع ہوگا۔ امتحانی عملہ کی تقرری بھی حتمی کردی گئی ہے، مدارس بنات میں خواتین معلمات امتحانی ذمہ داریاں انجام دیں گی، انہوں بتایا کہ امتحانی عملہ کی تربیتی نشست یکم مارچ بروز اتوار جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں صبح نو بجے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز کی تاریخ اور سینٹرز کی تفصیل مرکزی دفتر ملتان سے مدارس کو جاری کردی گئیں ہیں، جن مدارس کو اطلاع موصول نہ ہوئی ہو وہ اپنے الحاق نمبر کے ساتھ شعبہ تحفیظ وفاق المدارس کراچی کے مسؤل مولانا قاری زبیر احمد سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاق المدارس شعبہ تحفیظ کے مسؤل مولانا قاری زبیر احمد کی زیر نگرانی امتحانی عملہ کی تربیتی نشست سے وفاق المدارس امتحانی نظم کے ماہرین بیان کریں گے۔ اس موقع پہ مولانا قاری زبیر احمد بتایا کہ اس سال طلبہ کیلئے پینتیس (35) جبکہ طالبات کیلئے چودہ (14) سینٹرز قائم کئے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ شرکائے امتحان کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس سال دو سینٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں