کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز میں رفاعی پلاٹوں کے غلط استعمال کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے، جام اکرام اللہ دھاریجو

جمعہ 28 فروری 2020 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز کے معاملات کو شفاف طریقے چلانے کے لئے اور ان سوسائٹیز میں بے قاعدگیاں روکنے کے لئے سندھ کوآپریٹو ہاسنگ ایکٹ 2017 کو منظوری کے لئے جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں اپنے زیر صدارت محکمہ امداد باہمی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ عنایت برگھڑی ، رجسٹرار سہیل بلوچ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیوں کے معاملات میں شفافیت لانے کے لئے سندھ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 2017 کو حتمی شکل دی گئی اور اسکی شقوں پر تفصیلی بحث کی گء۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سندھ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز 2017 کی تیاری پر افسران کی شب و روز محنت کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مذکورہ ایکٹ کے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز کے معاملات میں بہتری آئے گی اور افسران بھی بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ سندھ کوآپریٹو سوساٹئیز ایکٹ 2017 کا مقصد کرپشن کی روک تھام کرنا ہے اور رفاعی کاموں کے لئے مختص پلاٹوں کے غلط استعمال کی ہر صورت روک تھام کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کو تحفظ دیا جائے گا اور کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔اگر افسران اور عملہ اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے انجام نہیں دیں گے تو ان کے خلاف بھی سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں