کراچی بار ایسوسی ایشن کے دبنگ ممبران کی ایک اور بڑی کارروائی، سادہ لوح سالین کو لوٹنے والا ایک ٹاٹ گرفتار کرلیا

جمعہ 28 فروری 2020 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) کراچی بار ایسوسی ایشن کے دبنگ ممبران کی ایک اور بڑی کارروائی، سادہ لوح سالین کو لوٹنے والا ایک ٹاٹ گرفتار کرلیا، KBA کے ترجمان انور میمن ایڈووکیٹ کے مطابق بار کی ڈسپلنری کمیٹی کے چیرمین محمد باقر مہدی ایڈووکیٹ، آصف احمد ایڈووکیٹ اور میڈم علیم النسا ایڈووکیٹ نے سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی بلڈنگ سے ایک شخص محمد سلیم کو ایک سال سے لین دین کرتے ہوے دیکھا اور مکمل معلومات کے بعد پکڑ کر تھانہ سٹی کورٹ کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی بار کے صدر منیر احمد ملک ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری جی ایم کورای ایڈووکیٹ سمیت KBA پوری کابینہ نے ممبران کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں