کورونا وائرس ایمرجنسی، کمشنرکراچی کے دفتر میں کنٹرول روم قائم

جمعہ 28 فروری 2020 00:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) کورونا وائرس ایمرجنسی نافذ کردی گئی، کمشنرکراچی کے دفتر میں کنٹرول روم قائم ہوگیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کیس سامنے آنے کے بعد وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔

شہری کمشنر کراچی کنٹرول روم سے فون نمبر 02199204452, 02199206565 اور واٹس اپ نمبر -0111712 0316 03160111712 پر رابطہ کر سکتے ہیں، واٹس اپ نمبر پر صرف میسیج کے ذریعے رابطہ کریں۔ کمشنر کراچی کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا، شہری ان نمبروں پر کورونا وائرس سے متعلق کوئی بھی اطلاع دے سکتے ہیں اور مدد و رہنمائی کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم میں ہر وقت دو ڈاکٹرز موجو د رہیں گے جو شہریوں کی رہنمائی کے لئے انہیں ضرور ی معلومات فراہم کریں گے، ان کے سولات کے جوابات دیں گے اور ضروری ہوگا تو ان کی مدد کے لئے ضلع میں قائم ریپڈ ریسپانس ٹیم کو ان کی مدد کے لئے روانہ کریں گے۔

اس سلسلے میں کراچی کے ہر ضلع میں ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں ریپڈ ریسپانس ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ کنٹرول روم میں متعین ڈاکٹر ٹریول ہسٹری کی بنیاد پر شہریوںکی رہنمائی کرے گا اور مدد کرے گا۔ علالت سے متعلق کسی بھی قسم کے شبہ کی صورت میں متعلقہ ریپڈ ٹیم میں شامل FIELD EPIDIOMOLOGY LABORATORY TESTING کا تربیت یافتہ رکن مشتبہ مریض کے پاس جاکر اس کے خون کا نمونہ لے گا اور متعلقہ لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیجے گا۔ آیسولیشن وارڈ اوجاہ کیمپس (ڈی یو ایج ایم ایس)، سول ہسپتال، لیاری ہسپتال، جے پی ایم سی، آغا خان ہسپتال اور انڈس ہسپتال میں قائم کئے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں