آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن(رجسٹرڈ) پاکستان کے قائدین کی سید ذوالفقار شاہ کے لئے دعائے صحت کی خصوصی اپیل

جمعہ 28 فروری 2020 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صوبائی صدر سندھ ہر دلعزیز شخصیت سید ذوالفقار شاہ علیل ہیں۔اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے قائدین ملک محمد نوید اعوان صاحب صدر فیڈریشن ، ملک نصیر الدین ہمایوں صاحب جزل سیکرٹری فیڈریشن، غلام محمد ناز( تمغہ امتیاز چیئرمین و بانی راہنما فیڈریشن )، میاں محمد یاسین وٹو صاحب ڈپٹی جزل سیکرٹری فیڈریشن ، حاجی عبدالشکور صاحب سرپرست فیڈریشن پنجاب، میاں محمد سرور معراج صدر فیڈریشن پنجاب ، ملک امجد حسین ، نائب صدر فیڈریشن ، امیر حمزہ وٹو جوائنٹ سیکرٹری فیڈریشن پنجاب نے مسلمانان عالم سے دعا عافیت و سلامتی مکمل صحت یابی کی خصوصی درخواست کی ہے۔

اللہ کریم سید ذوالفقار شاہ صاحب صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔ ''آمین ربنا یا کریم ''۔ فیڈریشن کی نمائندہ ٹریڈ یونین دعائیہ تقریبات کا خصوصی اہتمام فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں