کراچی،بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ شاہ نے سولڈ ویسٹ میں بھیجے گئے مسلم اسٹاف کو حج کی قرعہ اندازی میں شامل نہ کرکے مزدور دشمنی کا ثبوت دیا ہے،اشرف اعوان

جمعہ 28 فروری 2020 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ نے ملازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے کی جانے والی قرعہ اندازی میں سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے مسلم اسٹاف کو حج قرعہ اندازی میں شامل نہ کرکے مزدور دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ آج مقامی روزنامے میں بلدیہ جنوبی کے پارلیمانی لیڈر محمود ہاشم کے سولڈ ویسٹ کے نظام کو دوبارہ بلدیہ جنوبی کے حوالے کرنے اور سولڈ ویسٹ کے ناکامی کے اعترافی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سی سائوتھ ایمپلائز رجسٹرڈ کے چیئرمین اشرف اعوان، پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین نوشاد بلوچ، صدر جاوید بلوچ، جنرل سیکریٹری عبید بلوچ، سجن یونین بلدیہ جنوبی کے رہنمائوں شکیل احمد، بنارس جدون، سید رضا شاہ، عباس احمد، پھول احمد خان، یونائیٹڈ ورکرز موومنٹ کے چیئرمین عبدالحمید اعوان اور الائنس کے قائد سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال قبل بلدیہ جنوبی کے ایوان کے کچرہ اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کاموں کو سندھ سولڈ ویسٹ کے حوالے کرنے کے غلط فیصلے کو آج پورے ضلع جنوبی کی عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ شرقی کے سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو وہاں حج قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے لیکن بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ نے سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو قرعہ اندازی میں شامل نہ کرکے مزدور دشمنی کا ثبوت دیا ہے جس کی تمام یونینز مذمت کرتی ہیں۔ انہوں نے میڈیکل انشورنس کا ٹھیکہ 4 کروڑ میں TCL نامی کمپنی کو دینے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بلدیہ جنوبی کے ٹرانسفر ہونے والے میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے نئے تقرر شدہ میونسپل کمشنر گل محمد کھوکھر کو ویلکم کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں