گرین اسٹار کے اجلاس میں؛ چھاتی کے سرطان اور خاندانی منصوبہ بندی پر علمی گفتگو

جمعہ 28 فروری 2020 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ ایک خود مختار نیٹ ورک پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کا رکن ہے، جس نے حال ہی میں ایک معلوماتی فوکس گروپ اجلاس کا اہتمام کیا، جس کے موضوعات میں ؛ چھاتی کا سرطان اور خاندانی منصوبہ بندی شامل تھے ۔ یہ تقریب آرینا تفریحی کامپلیکس، کراچی میں منعقد کی گئی، جہاں شرکاء ، خصوصاً خواتین کو ایک محفوظ ماحول میں ، صحت کے ان مسائل کی وجوہات ، علامات اور علاج کے اقدامات کے حوالہ سے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

اجلاس میں گرین اسٹار کے ماہرین اور عوامی صحت کے حکام سمیت متعدداہم شخصیات نے شرکت کی ۔ معروف بریسٹ سرجن ، ڈاکٹر روفینہ سومرو نے اس نشست کی سربراہی کرتے ہوئے خطاب کیا اور بریسٹ کینسر کے واقعات، خطرات اور احتیاطی تدابیر سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گرین اسٹار کی مسلسل مصروف عمل ہے، تاکہ عوام کو اہم معلومات، علامات اور علاج سے آگاہ کرتے ہوئے، بریسٹ کینسر سے متعلقہ غلط فہمیوں اور جھوٹی رسوائی سے مریضوں کو بچایا جا سکے۔

پاکستان میں Contraceptive Prevalence Rate (CPR) کے فقدان سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل اور ان کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کیونکہ پاکستان میں (CPR) کی سطح انتہائی کم ہے ۔اس اجلاس کے دوران پاکستان میں علاج کے بہتر معیار اور وسیع تر دستیابی کے لئے ہونے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں