آرٹس کونسل کراچی میں سالگرہ مشاعروںکا انعقاد قابلِ فخر ہے ، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی

جمعہ 28 فروری 2020 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) آرٹس کونسل کراچی میں سالگرہ مشاعروںکا انعقاد قابلِ فخر اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔سالگرہ مشاعروں میں ہر نسل کی نمائندگی ہورہی ہے۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل کو فن و ثقافت کا بنیادی مرکز بنادیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدرِ محفل ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے آرٹس کونسل اسپیشل ایونٹ کمیٹی کے زیرِ اہتمام سالگرہ مشاعرے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج کے مشاعرے میں باذوق لوگ شامل ہیں، آرٹس کونسل میں دیگر ہونے والے تمام پروگرامز نہایت شاندار اور اعلیٰ معیار کے ہوتے ہیں ،میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔مشاعرے میںشاعر محمود شام،ذوالفقار حیدر پرواز،یعقوب غزنوی،تبسم فاطمہ رضوی،سید شائق شہاب،سیما غزل،سرور جاوید، صفدر صدیقی رضی، صدام سومرو،سبیلہ انعام صدیقی،راشد نور،نسیم شیخ ،ماہ نور خانزادہ،حیا غزل،رشکِ حبیبہ،سلیم فوز، ظفر معین بلّے، عزیز الدین خاکی،اصغر خان،علیزہ زہرہ،تزئین راز زیدی ،طوبیٰ حیات،غنی الرحمن انجم اور طاہر سلطانی نے اپنا کلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر چیئر مین اسپیشل ایونٹ کمیٹی کاشف گرامی اور وائس چیئرمین منصور ساحر نے صدرِ محفل ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، مہمانِ خصوصی محمود شام اور سینئر شاعر پروفیسر سحر انصاری کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض وائس چیئر مین اسپیشل ایونٹ کمیٹی منصور ساحر نے سر انجام دیئے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں