پی ایس باون عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب

جی ڈی اے نے وزیراعلی ارباب غلام رحیم کوامیدوارنامزد کردیا

جمعہ 28 فروری 2020 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) جی ڈی اے نے پی ایس باون عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سندھ کے سابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم کوامیدوارنامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا نے پی ایس باون عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کو جی ڈی اے کا امیدوار نامزد کر کے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔اس کا اعلان جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم کے جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں