بارش کی صورت میں احتیاط کریں،غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ کے الیکٹرک

جمعرات 26 مارچ 2020 17:22

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) بارش کی صورت میں احتیاط کریں،غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں،، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں،بارش کی صورت میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں،برقی آلات ننگے پاوں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں۔انہوں نے کہا کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں