کے یو جے انتخابات، ریا ض احمد ساگر صدراور محمد عارف خان بلامقابلہ سیکرٹری منتخب

جمعرات مارچ 17:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جی) دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020-21 کے لئے میں روزنامہ نئی بات کے چیف رپورٹر و سینئر صحافی ریاض احمد ساگرصدر اور نیو ٹی وی کے محمد عارف خان بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سیف اللہ خان کے اعلان کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

نائب صدر کی دو نشتوں پر محمد رضوان بھٹی (بزنس ریکارڈر) اور شمس کیریو (دنیا اخبار)، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر کفیل الدین فیضان (دنیا اخبار) اوروقار بھٹی (دی نیوز)، خازن کی نشست پر وکیل الرحمن (روزنامہ 92) اورسیکرٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری (روزنامہ جسارت) بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجلس عاملہ کی 9 نشستوں پر کلثوم جہاں (روزنامہ جنگ)،راناجاوید(جیو نیوز)، شمیل احمد غوری(آج نیوز)،طلعت محمود (نیوز ون)،عمیر رضا (اے،آر، وائی نیوز)، سید سبط حسان رضوی (ہم نیوز)،را محمد افنان (بول نیوز)،ریحان حیدر (ڈی ڈبلیو نیوز ایجنسی) اور امجد قائم خانی (بول نیوز) منتخب قرار پائے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کے یو جے کی نو منتخب مجلس عاملہ اپنی صلاحییتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments