کراچی ، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات میں4 افراد جاں بحق

جمعرات 26 مارچ 2020 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات میں4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاری مرزا آدم خان روڈ کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاایدھی ایمبولینس کے ذریعے سیول اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتول کی شناخت ایاز علی ولدیت گل جبارکے نام سے ہوئی ہے۔ اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی کے قریب گھر کی چھت سے گر کرایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی ہسپتال منتقل کی گئی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بخت منیر ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے پنجاب چورنگی گزری پل کے قریب ٹریفک حادثے میں01 شخص جاں بحق اور 01زخمی ہوگیا۔جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی شناخت (جاں بحق)نامعلوم ولد نامعلوم عمر22سال(زخمی)شاہد ولد نامعلوم عمر24سال کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کورنگی بلال چورنگی گلشن لطیف کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کوجناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ابرار ولد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ماڑی پور روڈ کراؤن سینما کے قریب ٹریفک حادثے میں دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئ ے ہیں۔زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل عمران شمس اور ہیڈ کانسٹیبل اکرم خٹک شامل ہیں،دونوں اہلکار سائٹ بی تھانے میں تعینات ہیں،کالا پل چنسر گوٹھ کراچی ھوٹل کے قریب فائرنگ سے فداحسین زخمی ہوگیاجسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں