کورونا خطرہ: سندھ ہائیکورٹ کا 829 قیدیوں کی رہا کا حکم

جمعرات 26 مارچ 2020 23:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 829 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیاہے۔واضح ہے کہ شہروں میں کورونا وبا کے پھیلنے کے باعث جیلوں میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں خدشات کے پیش نظر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 829 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ معمولی جرائم کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو رہا کیا جائے گا۔چیف جسٹس سندھ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں