سندھ بند ہوئے 6 دن گزر گئے 20 لاکھ گھروں میں راشن کا وعدہ پورا نہیں ہوا، راجہ اظہر

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ صوبہ بند ہوئے 6 دن گزر گئے 20 لاکھ گھروں میں راشن دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا سندھ حکومت کی جانب سے عوام تک راشن تاحال نہیں پہنچا عوامی نمائندے کی حیثیت سے عوام ہمارے گھروں کے باہر کھڑی ہے اور احتجاج کررہی ہے سندھ حکومت اب تک کئی فنڈز جاری کرچکی ہے لیکن غریب افراد کو راشن کب جاری کریگی غریب کے گھر کے چولہے امید سے ٹھنڈے ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی کورنگی میں صوبائی حکومت کی بنائی کمیٹی کا ایک نمائندہ اب تک دورے کے لیے نہیں آیا راشن کی تقسیم میں سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرے جہاں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک ہے وہاں ایم پی اے ڈسٹرکٹ ہیڈ بنادیا گیا ہے لیکن جہاں پیپلز پارٹی نے سیٹ نہیں لی ان علاقوں میں ایم پی اے مائنس کرکے یونین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں وزیراعلی سندھ اگر ایم پی ایز کو بااختیار نہیں بنانا چاہتے تو نہ بنائیں لیکن عوام کے درد کو سمجھیں حکومت سندھ دعویٰ وعدے کے بجائے عملی اقدامات کرے عوام کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد پر فوری حل کیا جائے سندھ حکومت راشن کی تقسیم کو یقینی بنائے لاک ڈاؤن کے تحت عوام مہنگا سامان خریدنے پر مجبور ہیں جس کا چیک اینڈ بیلنس تک نہیں کیا جارہاہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں