اسداللہ بھٹو کا مساجد کے پیش امام وخطباء کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدروسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مساجد کے پیش امام وخطباء کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار اور مقدمات ختم ،علماء کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے اس موقع پر معاملات کو ڈنڈے کے زورپر حل کرنا قوم کے مفاد میں نہیں ہے،کوروناوائرس کی وباقوم وپوری انسانیت کا مسئلہ ہے،پاکستان سمیت پوری دنیا میں تشویش ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علماء کران نے بھی حکومت کا ساتھ اور اپنا مثبت کردار ادا کیا لیکن حکومتی پکڑ دھکڑ کے ذریعے معاملات کو اچھال رہی ہے جوکہ افسوس ناک امر ہے۔جمعہ کی نماز کے متعلق نوٹیفکیشن اچانک جاری کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام نے 90فیصد اس پر عمل کیاتھا،لہذا مزید ہم آہنگی کے ذریعے 100فیصد پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکتا ہے۔اسداللہ بھٹو نے علماء کران سے اپیل کی کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے متفقہ فیصلے پر عملدرآمد یقینی اور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے لوگوں کو وبائی مرض سے بچایاجائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار علماء کرام کو رہا اور مقدمات ختم کئے جائیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں