کرفیو لگانے کا سندھ حکومت نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ،اکرام اللہ دھاریجو

عوام لاک ڈاؤن قوانین کی پیروی نہیں کریں گے تو سندھ حکومت کے پاس کرفیو کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

پیر 30 مارچ 2020 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) صوبائی برائے انسداد بدعنوانی اور صنعت و تجارت و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کرفیو لگانے کا سندھ حکومت نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن اس وقت تک بہتری نہیں آئے گی جب تک لوگ گھروں میں نہیں رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کے قوانین کی پیروی نہیں کریں گے تو سندھ حکومت کے پاس مجبورا کرفیو کے فیصلہ کے علاوہ کوئی اور دوسا آپشن نہیں ہوگا۔

یہ بات انہوں نے الیکڑونک میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت بار بار لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیلیں کر رہی ہے اورعوام بھی اب تک سندھ حکومت کا لاک ڈاون میں بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الحمداللہ اب تک گھوٹکی ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے اس سلسلے میں ہم مکمل چوکنا ہیں۔

(جاری ہے)

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ حکومت یومیہ کمانے والوں کو راشن فراہم کرنے جا رہی ہے اس سلسلے میں سندھ حکومت کام کر رہی ہے کوشش ہے حقداروں کو امدادی سامان ملے راشن تقسیم کرنے کا مضبوط مکینزم بنا رہے ہیں کوشش ہے حقدار لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک راشن پہنچایا جائے۔ اور اس سلسلے میں بہت جلد مستحق لوگوں کو راشن پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی اور صنعت وتجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کورونا وائرس کا موثر علاج احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ہے اور ہمیں حکومت سندھ سے بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں