کراچی، اتحاد امت کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کورنگی لانڈھی میں کورونا وائرس سے بچائو اقدامات جاری

پیر 30 مارچ 2020 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) الخدمت کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کورنگی لانڈھی میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے رفاحی کام کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میںعلاقہ کورنگی غربی ،علاقہ کورنگی شرقی،علاقہ کورنگی وسطی ،علاقہ کورنگی جنوبی ،علاقہ لانڈھی شرقی ،علاقہ لانڈھی غربی اور علاقہ عوامی صنعتی ایریامیں روزانہ تقریبا ایک ہزار افراد کے دو وقت کے کھانے کے علاوہ تقریبا پانچ سو افراد میں راشن ودیگر غذائی اجناس تقسیم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ الخدت کے کارکنان متاثرین کی لسٹیں بھی تیار کر رہے ہیںاور لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کیلئے بھرپور طریقے سے کام کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ الخدمت کے کارکنان گلی محلوں کے ساتھ ساتھ مساجد ،امام بارگاہوں،ہندوں کے مندراور مسیحی برادری کے گرجا گھروں میں بھی کورونا ودیگر موزی جراثیم کش ادویات کا چھڑکا ئو اور اسپرے کر رہے ہیں ۔اقلیتی برادری کے افراد نے بھی الخدمت سے تشکر کا اظہار کیا ہے ۔کرسچن فائونڈیشن کے صدر مورس سنی ودیگر ذمہ داران نے الخدمت کی جانب سے گرجا گھروں میں اسپرے کئے جانے پر الخدمت سے تشکر کا اظہارکرتے ہوئے اسے عوام کی حقیقی خدمت قرار دیا ہے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں